پاکستان
19 مئی ، 2015

ایف آئی اے کی کارروائی، ایگزیکٹ کے 25 ملازمین زیر حراست

ایف آئی اے کی کارروائی، ایگزیکٹ کے 25 ملازمین زیر حراست

اسلام آباد........... ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ایگزیکٹ کے25ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ایگزیکٹ کا اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کے ملازمین سے اقبال ٹاؤن راولپنڈی دفتر میں تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ ملازمین کو انہی کی گاڑیوں میں بٹھا کر اقبال ٹاؤن دفتر منتقل کرنا شروع کر دیا۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ایگزیکٹ کو آج شام تک نوٹسز جاری کر دیئے جائیں گے،ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

مزید خبریں :