19 مئی ، 2015
کراچی...........ایگزیکٹ کی جعلسازی کے خلاف اس کے سابق کوالٹی کنٹرول آفیشل یاسر جمشید نے اپنے ثبوت سوشل میڈیا پر پیش کردیئے ہیں۔ یاسر جمشید نے ایگزیکٹ میں اپنا پورٹل ، اپنے فیس بک پیج پر جاری کردیا ۔ اس پورٹل میں وہ تمام تفصیلات ظاہر کی گئی ہیں کہ کسی بھی کلائنٹ کی تفصیلات کس طرح محفوظ رکھی جاتی تھیں ، رقم کی ادائيگی کب ہوئی ، کس ذریعے سے ہوئی اور ٹرانزکشن کہاں ہوئی ، یہ سب دفتری ریکارڈ میں جس طرح محفوظ رکھا جاتا وہ یاسر جمشید نے فیس بک پر جاری کردیا ہے۔