20 مئی ، 2015
کراچی......... سندھ بورڈ آف ریونیو نے بھی ایگزیکٹ کمپنی کو نوٹسز جاری کردیئے۔ نوٹسز میں ایڈورٹائزمنٹ، فرنچائز اور بلڈنگ میں موجود ریسٹورنٹ پرسیلز ٹیکس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ چیئرمین بورڈ آف ریونیو تاشفین خالد کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ سے 7 دن میں جواب طلب کیا گیا ہے، نوٹسز کا جواب نا آنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔