پاکستان
20 مئی ، 2015

یقین نہیں حکومت ایگزیکٹ اسکینڈل سے بے خبرتھی، امریکی اخبار

یقین نہیں حکومت ایگزیکٹ اسکینڈل سے بے خبرتھی، امریکی اخبار

نیویارک............ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ پاکستانی حکومت ایگزیکٹ اسکینڈل سے بے خبرتھی، کراچی میں قائم ایگزیکٹ جعلی آن لائن اسکولزکا عالمی نیٹ ورک چلاتی رہی ہے۔ایگزیکٹ کمپنی اسکینڈل کے بارے میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی جعلی ڈگریوں کی فروخت کا بھی عالمی نیٹ ورک چلاتی ہے، ایگزیکٹ کا یہ دھندا کئی سال سےجاری تھا جس سے اس نےکروڑوں ڈالرکمائے۔

مزید خبریں :