پاکستان
20 مئی ، 2015

نیب نواز شریف اور آصف زرداری نے مل کر بنایا، عمران خان

نیب نواز شریف اور آصف زرداری نے مل کر بنایا، عمران خان

اسلام آباد.......چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب نواز شریف اور آصف علی زرداری نے مل کر بنایا ہے، چیئرمین نیب دونوں کو بری کر رہے ہیں۔ وہ کچھ دیر قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک نیابل منظورہوا ہے، جوپاکستان کی فیڈریشن کو کمزورکرے گا،میثاق جمہوریت نوازشریف اورآصف زرداری کی جماعتوں کا مک مکا ہے،دونوں جماعتوں نے مل کرنیب کے سربراہ کو لگایا،نوازشریف اور زرداری مفادات کے لیے اکٹھے ہوجاتے ہیں،آصف زرداری نوازشریف کی حکومت کیلئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتے،این آراوکے وقت نوازشریف نے آصف زرداری کی مدد کی تھی، چیئرمین نیب آصف زرداری کو مقدمات سے بری کر رہے ہیں،نوازشریف نے کہا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی نے زرداری کو چھوڑدیا تو میں پھر بھی ان کا ساتھ دوں گا،کنٹینردھرنےکےوقت جب نوازشریف کوخطرہ ہواتوزرداری نےان کی مدد کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چین اپنے مغربی حصے کو ترقی دینے کیلئے اقتصادی راہداری منصوبہ بنا رہا ہے،گیس سیس سے مہنگائی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں،دونوں کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے،پارلیمنٹ میں کوئی اپوزیشن نہیں، مشکل وقت میں دونوں جماعتیں مل جاتی ہیں،زرداری صاحب سےپوچھیں کہ ان کی کتنی پراپرٹی ہے، ان کی سندھ میں شگرملیں کتنی ہیں؟نوازشریف اورزرداری کے پیسے باہر ممالک میں پڑے ہوئے ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں کہ این اے 122 کھلنے والا ہے، کیا وہ بھی پپونے کھولا ہے؟کسی حلقے میں 100اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے تو کسی حلقے میں ایک لاکھ بھیجے گئے،الیکشن کمیشن میں جو چیزیں سامنے آرہی ہیں، لگتا ہے انتخابات 2015ء میں ہوں گے،حمزہ اور کیپٹن صفدرکے حلقے میں 80، 80 ہزاراضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے،آراوکاکیا کام ہے کہ مزید اضافی بیلٹ پیپرز مانگے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ذوالفقارمرزا نے جوباتیں کہی ہیں ان کی ایف آئی اے انکوائری کیوں نہیں کرتی؟ میں پارٹی کا سربراہ ہوں،پارٹی منشورپیش کرتا ہوں،میں جلسوں میں کیا مراعات کی پیش کش کرسکتا ہوں،میں کوئی وزیرنہیں کہ مجھے جلسوں سے روکا جارہا ہے۔ انہوں نے زمبابوے کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں سیریز اچھی جائے گی۔

مزید خبریں :