20 مئی ، 2015
اسلام آباد.......وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا کے ان اصل قاتلوں میں سے بھی کچھ لوگ گرفتار ہوگئے ہیں جنہوں نے ٹریگر دبایا،سانحہ صفورا کے چار دن بعد سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے کچھ لوگ گرفتار کرلیے ہیں، کراچی میں دلخراش واقعہ پیش آیا تھا،بے گناہ اور معصوم اسماعیلی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا۔وزیرداخلہ چوہدری نثار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سانحہ صفورا میں جو کچھ اسماعیلی کمیونٹی کے ساتھ ہوا اس پر ہر دل دکھی ہے،کراچی سانحے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ہوچکاہے، ہمیں اچھی کارکردگی کی تعریف کرنی چاہیے، اس وقت ہماری سیکیورٹی ایجنسیزکراچی واقعےکی تفصیلات سےآگاہ ہوچکی ہیں، کراچی سانحے کے اصل قاتلوں میں سے چند گرفتارہوئے ہیں،کراچی واقعے کے پیچھے کون ہے، پتالگالیا گیا ہے،کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی دہشت گردکارروائیوں میں بھی یہی گروہ ملوث ہے جس کا ملزمان نےاعتراف کیاہے۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے کئی جرائم کی نشاندہی ہوتی ہے،ایگزیکٹ کامسئلہ انتہائی حساس اوروقت طلب مسئلہ ہے، ایگزیکٹ اسکینڈل سے پاکستان کی نیک نامی پرسوال اٹھ رہا ہے، ایگزیکٹ اسکینڈل کی تفتیش کے حوالے سے کوئی گرفتاری نہیں کی گئی، لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایگزٹ اسکینڈل کی تفتیش کسی دباؤ کے بغیر انتہائی شفاف انداز میں کی جائے گی، تحقیقات میں سائبرونگ اورکارپوریٹ ونگ کے لوگ بھی شامل،کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا،نیویارک ٹائمزکی رپورٹ پرکارروائی شروع کی،ایگزیکٹ اسکینڈل سے پاکستان کی نیک نامی پرسوال اٹھ رہا ہے،اس کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے،یہ کوئی فوجداری کا مقدمہ نہیں،یہ سائبرکرائم اور دوسرے زمرے میں آتا ہے،ایگزیکٹ کے10ڈائرکٹرزکو نوٹس دیےگئے ہیں۔