26 جنوری ، 2012
ایڈیلیڈ… ایڈیلیڈٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں ایک مرتبہ پھر شکست کا سامنا ہے اور اس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 272 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔وراٹ کوہلی کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین جم کر آسٹریلین باوٴلرز کا سامنا نہیں کرسکا۔کوہلی نے 116 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹر سڈل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 604 سات کھلاڑی پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔آسٹریلیا کی طرف سے رکی پونٹنگ نے 221 اور مائیکل کلارک نے 210 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔