21 مئی ، 2015
کراچی.....رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال کووزیر داخلہ سندھ بنانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کو وزیر داخلہ سندھ بنانے کی منطوری دے دی ہے۔سہیل انور سیال پی ایس 37لاڑکانہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گورنر ہائوس میں شام ساڑھے پانچ بجے تقریب منعقد ہوگی جس میں سہیل انور سیال وزیر داخلہ سندھ کے عہدے کا حلف لیں گے۔