پاکستان
21 مئی ، 2015

بلوں کی عدم ادائیگی، جناح اسپتال کراچی کی گیس منقطع

بلوں کی عدم ادائیگی، جناح اسپتال کراچی کی گیس منقطع

کراچی........... گیس کے بل کی عدم ادائیگی پر جناح اسپتال کا گیس کنکشن کاٹ دیاگیا۔ذرائع کے مطابق گیس کٹنے کے باعث اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کا کھانا نہیں پکایا جاسکا، گیس کنکشن کٹنے کے باعث آپریشن کے آلات کی صفائی ستھرائی کرنے والابوائلر بھی بند ہوگیا۔ترجمان ایس ایس جی سی کاکہنا ہے کہ جناح اسپتال کا گیس کنکشن بل نہ دینے کی وجہ سے کاٹا گیا ہے۔

مزید خبریں :