21 مئی ، 2015
کراچی .......کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے خلاف جماعت اسلامی نے کورنگی 6 نمبر پر مظاہرہ کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر شرجیل میمن شہر کو پانی نہیں دےسکتے تو وہ سیٹ چھوڑ دیں۔ جماعت اسلامی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے خلاف کورنگی نمبر 6پر مظاہرہ کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی نورا کشتی کی وجہ سے شہر میں پانی کا بحران ہے۔ شرجیل میمن شہر کو پانی نہیں دےسکتےتو وہ سیٹ چھوڑ دیں اور شرجیل میمن سے گزارش ہے کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ کو بھی ساتھ لے کر جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں پانی بلیک میں بیچا جا رہا ہے، نعمت اللہ خان کے دور کے بعد شہر میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، صرف قبضےہی ہوتے رہے۔