پاکستان
21 مئی ، 2015

پشاور کے نواحی علاقے میں عارضی پل گر گیا، 2 افراد جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقے میں عارضی پل گر گیا، 2 افراد جاں بحق

پشاور......پشاور کے نواحی علاقے بہادر کلے کے قریب باڑہ نالے پر عارضی پل منہدم ہونے سے 2 افراد ملبے تلے آکر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق بہادر کلے کے قریب واقع پل پر سے پیدل افراد گزر رہے تھے کہ نالے میں طغیانی کے باعث پل اچانک سے منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ مقامی افراد کے مطابق پل بوسیدہ ہوچکا تھا کئی بارذمہ دار افراد کو پل کی تعمیر نو کے حوالے سے درخواستیں دی گئیں لیکن کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔ مقامی افراد نے واقعے کے بعد احتجاجی کیا اور رنگ روڈ کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند کئے رکھا تاہم انتظامیہ سے مذاکرات کے بعدٹریفک بحال کردی گئی۔

مزید خبریں :