پاکستان
21 مئی ، 2015

سانحہ صفورا، 4 ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سانحہ صفورا، 4 ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی......انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ صفورا میں ملوث 4ملزمان کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سانحہ صفورا کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 میں پیش کیا گیا۔ جہاں کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چاروں ملزمان طاہر حسین عرف زاہد بھائی، سعد عزیز عرف ٹن ٹن، ناصر احمد عرف یاسراور محمد اظہر عشرت عرف ماجد کوپولیس مقابلے کے بعد گلشن معمار کے علاقےسے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اورغیر قانونی اسلحہ بر آمد ہوا ہے، ملزمان سے تفتیش کرنی ہے لہٰذا ایک ماہ کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے چاروں ملزمان کو سانحہ صفورا کے الزام میں عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا۔

مزید خبریں :