دنیا
22 مئی ، 2015

بھارت کاسید علی گیلانی کاپاسپورٹ بنانے سے انکار

بھارت کاسید علی گیلانی کاپاسپورٹ بنانے سے انکار

نئی دہلی........بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنماسید علی گیلانی کاپاسپورٹ بنانے سے انکار کر دیا۔وزارت برائے خارجہ امورنے دعوی کیا ہے کہ سید علی گیلانی کی پاسپورٹ کے لئے دی گئی درخواست نامکمل ہے ۔بھارتی وزارت برائے خارجہ امورکے ترجمان ویکاس سورپ کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کا پاسپورٹ نہیں بن سکتا کیوں کہ انہوں نے تصویریں اور فیس جمع نہیں کرائی ہیں جب کہ بائیو میڑک معلومات بھی نامکمل ہیں۔ادھربھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے تویہاں تک کہہ دیا کہ اگر سید علی گیلانی کو پاسپورٹ بنوانا ہے توانہیں قومیت کے خانے میں"انڈین"لکھنا ہوگا۔سید علی گیلانی نے سعودی عرب میں مقیم اپنی علیل بیٹی سے ملنے کے لئے پاسپورٹ کی درخواست دی ہے۔

مزید خبریں :