22 مئی ، 2015
لاہور.......الیکشن کمشنرپنجاب نے تمام آراوز اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو خط لکھا ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب نے اپنے خط میں ہدایت کی ہے کہ تمام غیراستعمال شدہ بیلٹ پیپرزتین دنوں میں فراہم کیے جائیں،بیلٹ پیپرکا نمبراورحلقے کا نام، وصول کیے گئے کل بیلٹ پیپرز کی تعداد بتائی جائے،استعمال شدہ بیلٹ پیپرز، غیراستعمال شدہ بیلٹ پیپرز اور ان کی رسیدبھی فراہم کی جائیں۔ الیکشن کمیشن پنجاب نے تمام ریٹرننگ افسروں اورسیشن ججوں کو 3 دن میں رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔