دنیا
23 مئی ، 2015

میکسیکو،پولیس اور منشیات فروشوں میں جھڑپیں، 43 منشیات فروش ہلاک

میکسیکو،پولیس اور منشیات فروشوں میں جھڑپیں، 43 منشیات فروش ہلاک

میکسیکو سٹی.......میکسیکو میں پولیس کی کارروائی میں 42 منشیات فروش مارے گئے،آپریشن میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔میکسیکو کے مغربی علاقے میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا ۔کارروائی میں 42 منشیات فروش ہلاک ہوئے جبکہ 3 افراد کوحراست میں لے لیا گیا ۔ میکسیکن حکومت نے یکم مئی کومنشیات فروشوں کے ایک گینگ کے ہاتھوں فوجی ہیلی کاپٹرگرانے کے واقعے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا تھا،ہیلی کاپٹرپرحملے میں ایک خاتون پولیس اہلکار سمیت 7 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :