پاکستان
23 مئی ، 2015

ذوالفقار مرزا کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا:وزیرداخلہ سندھ

ذوالفقار مرزا کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا:وزیرداخلہ سندھ

کراچی........ نو منتخب وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے ذوالفقار مرزا کی عدالت آمد کے موقع پر ذوالفقارمرزا کے 24 باڈی گارڈزاورساتھیوں کو حراست میں لینے اور زدوکوب کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ذوالفقارمرزا جسٹس سجاد علی شاہ کے کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :