پاکستان
23 مئی ، 2015

آج میرا ایک بڑی فوج کے ساتھ مقابلہ تھا، فہمیدہ مرزا

آج میرا ایک بڑی فوج کے ساتھ مقابلہ تھا، فہمیدہ مرزا

کراچی.......سابق اسپیکر اور موجودہ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آج میرا ایک بڑی فوج کے ساتھ مقابلہ تھا، آج میڈیا نے ہمارے لیے ابابیل کا کردار ادا کیا۔پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے باہر فرعون کی فوج کھڑی تھی، میرے 17 گارڈز اٹھا لیے گئے ہیں، وکیل کی گاڑی کے پیچھے چلنے کے سبب ہم ہائی کورٹ پہنچ سکے، اے ٹی سی کا گھیراؤ کیا گیا تھا، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے دفتر میں بیٹھے رہے انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ، نواب شاہ اور خیر پور کو پیرس کے مقابلے میں آنا چاہیے تھا، 3 پولیس افسران کوبتایاگیاگرفتاری ضروری ہےچاہےجان لینی پڑے۔ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے لوگوں کے دکھ کا مداوا کیا جائے، سہیل سیال وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری دیتے۔

مزید خبریں :