24 مئی ، 2015
فیصل آباد......فیصل آباد میں موت کے سوداگروں نے ڈیرے ڈال لئے، بیوپاریوں نےگلی گلی، محلےمحلے منڈیاں سجا لیں، جیونیوزپر خبرنشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی اوسے رپورٹ طلب کرلی۔فیصل آباد شہرکےمرکزمیںکھلےعام منشیات بک رہی ہیں ،لائنیں لگائے منشیات کے عادی یہ لوگ، کچھ اور نہیں اپنے لیے نشہ ہی خرید رہے ہیں اور منشیات بیچنے والے بغیر کسی خوف کے اپنی دکان چلا رہے ہیں، شہر میں جگہ جگہ منشیات کے عادی افراد نشہ کرتے دیکھے جاسکتے ہیں، نشے کے خریداروں کا کہنا ہے کہ رقم پاس ہوتو شہر بھر میں جہاں سے مرضی ہو، منشیات خریدی جاسکتی ہے۔یہ آرام سے مل جاتا ہے ہر جگہ سے مل جاتا ہے ۔فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کررہی ہے،گزشتہ ایک ماہ میں دوسوسےزائد ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں۔جہاں جہاں ہمیں انفارمیشن مل رہی ہے وہاں لسٹیں بنا کر متعلقہ تھانوں کو بجھوائی جا رہی ہے ہمارے پاس اطلاعات یہ بھی ہیںکہ پولیس والوں کی مدد سے یہ کام ہو رہا ہے آپ دیکھیںگے کہ انکے خلاف بھی کام ہو رہا ہے ۔فیصل آباد کے شہری منشیات کی بڑھتی لعنت سے پریشان ہیں، انکا کہنا ہےکہ حکومت اور قانون نافذکرنے والے ادارے، فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے، اس مکروہ کاروبارکی روک تھام کےلیے فوری کارروائی کریں تاکہ مستقبل میں قوم کے معماروں کو اس زہر سے بچایا جاسکے۔