24 مئی ، 2015
حب......حب میں ہوٹل کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق حب شہر میں جمعہ خان ہوٹل کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ تین افراد راستے میں دم توڑ گئے۔ جبکہ 15 زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔