پاکستان
24 مئی ، 2015

اقتدار کی جنگ میں پختونوں کیحق تلفی ہورہی ہے، امیر حیدر ہوتی

پشاور.......سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام تحریک انصاف کی جعلی تبدیلی کو بنی گالہ واپس بھیج دینگے۔پشاور کے علاقے تہکال بالہ میں جلسے سے خطاب میں سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ آج دوپارٹیاں اسلام آباد اور لاہور کی اقتدار کی جنگ میں لگی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی اس جنگ میں پختونوں کاحق تلف ہورہا ہے، امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہر پارٹی کا حق ہے، دعا ہے کہ الیکشن پرامن ہو۔

مزید خبریں :