پاکستان
24 مئی ، 2015

گرمی سے شہری نڈھال،دادو ، جیکب آباد میں درجہ حرارت 49ڈگری پر

گرمی سے شہری نڈھال،دادو ، جیکب آباد میں درجہ حرارت 49ڈگری پر

کراچی .......ملک میں پڑنے والی بلا کی گرمی نے شہریوں کو نڈھال کردیا ہے۔ گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے کہیں لوگوں نے دریاوں اور نہروں میں ڈبکیاں لگائیں تو کہیں ٹھنڈے مشروبات سے دل بہلانے کی کوشش کی ۔ سورج کی تپش۔چلچلاتی دھوپ۔لو کے تھپیڑے۔سندھ،پنجاب،بلوچستان اور خیبر پختونخوا،ہر جگہ موسم کی صورتحال کچھ اسی طرح کی ہے۔درجہ حرارت کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ سندھ کے شہروں دادو اور جیکب آباد میں تو آج پارہ نصف سنچری سے صرف ایک درجے نیچے رہا ۔چھٹی کے دن کافائدہ اٹھاتے ہوئے کہیں لوگوں نے نہروں کا رخ کیا اور پانی میں ڈبکیاں لگاتے نظر آئے،تو کسی کا دل ٹھنڈے ٹھار مشروبات کے لیے مچلتا نظر آیا ۔پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں پارہ 48 پر رہا تو بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شدید گرمی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سونے پر سہاگہ کا کام کررہی ہے۔پنکھے بند ہوتے ہی گرمی کی شدت کا بخوبی اندازہ ہونے لگتا ہے۔بجلی جانے پر کہیں لوگ دستی پنکھوں سے گرمی بھگانے کی کوشش کرتے ہیں تو کہیں درختوں کی چھاوں میں پناہ تلاش کرتے ہیں ۔ایسی گرمی میں برف اور ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں اضافہ ہونا تو لازمی بات ہے ۔ٹھنڈا میٹھا گنے کا رس ،تربوز اور کھٹے میٹھے فالسوں کا شربت صحت کے لیے مفید بھی ہے اور گرمی کا توڑ بھی ۔

مزید خبریں :