پاکستان
24 مئی ، 2015

سندھ کاترقیاتی بجٹ شہری علاقوں میں نہیں لگ رہا،خالد مقبول

 سندھ کاترقیاتی بجٹ شہری علاقوں میں نہیں لگ رہا،خالد مقبول

حیدر آباد......ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان برف جمی ہے تو اس کا پتہ ہونا چاہیے ہم جمہوری قوت ہیں ہمیں کوئی شکایت نہیں شکایت ان کو رہتی ہے،ہم سچائی اور حق پر ہیں،سچائی کو دیر سے تسلیم کیا گیاتو بہت نقصان ہوگا ۔پانچ جون کو حیدرآباد میں مسائل کےحل کے لیے احتجاج کا آغاز کررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے لطیف آباد میں عوامی مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے حیدراباد میںصحت وصفائی، گندگی، پانی کی قلت اور طویل لوڈ شیڈنگ کی صورتحال کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ حیدراباد میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ میں بھی نہ پانی ہے نہ بحلی ہے حکمران شہرکو کربلا ڈیکلیر کردیں یا کہہ دیں کہ حیدرآباد پاکستان کا حصہ نہیں ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو فنڈز مل رہے ہیں لیکن یہ فنڈز شہری علاقوں میں نہیں جارہے ہیں، بلکہ دبئی کی ریئل اسٹیٹ میں اضافہ ہوگیا ہے آٹھ سو ارب روپے میں سے پونے آٹھ سو ارب روپے سندھ کے دیہی علاقوں میں خرچ کیے گئےتیل پیٹرول ڈیزل سب پی گئے، پچیس ارب روپے وزیراعلیٰ ہاوس، سندھ سیکرٹیریٹ اور عیاشیوں پر خرچ کیے گئے۔ووٹ کی طاقت سے مسائل حل نہیں ہو تو پھر روڈ کی طاقت سے حق ملے گا۔ ڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا کہ کچھ لوگوں نے سانحہ صفورا کو سیاسی قوت پرڈالنے کی سازش کی، تاہم پاکستان کی عوام کو سوچنا ہوگا ملک میں طالبان اور داعش کی دہشتگردی کی نیٹ ورکنگ میں جماعت اسلامی ملوث ہے۔

مزید خبریں :