24 مئی ، 2015
کراچی .......کراچی پولیس نے سانحہ صفورا کے مزید 4 ملزمان گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اندوہناک سانحے میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 9 ہو گئی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ تاہم کراچی پولیس چیف نے گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ سانحہ صفورا کے 5 ملزمان پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔