24 مئی ، 2015
حب .......حب میں صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے کے اسکواڈ پر بم حملے میں تین افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں صدر مملکت کے صاحبزادے محفوظ رہےڈی ایس پی اسپیشل سیکورٹی یونٹ عبدالرشید کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے سلمان حسین کاقافلے حب سے گزر رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوا۔ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے سے تین افراد موقع پر جاں بحق اور 5 پولیس اہل کاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم صدر مملکت کے صاحبزادے سلمان محفوظ رہے۔ زخمیوں کو گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے طبی امداد کے بعد زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔ مرنے والوں میں اعجاز، عبداسلام اور ایک 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور انسدادِ دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔