24 مئی ، 2015
کراچی .......کراچی میں پانی کے بحران کے خلاف ایم کیو ایم کے تحت اورنگی ٹاون میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ایم کیو ایم کے رہنماوں کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور مٹکے اٹھا رکھے ہیں۔ مظاہرین نے سندھ حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے رکن رابطہ کمیٹی عارف خان،عبدالحسیب،محمد حسین اور دیگر حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اظہار خیال کیا۔جبکہ رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار ہیں۔ اب سندھ حکومت نے ان کو پانی سے بھی محروم کر دیا ہے۔ جو حکومت عوام کو پانی بھی نہیں دے سکتی اس کو خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیے۔