24 مئی ، 2015
گجرات ......جماعت اسلامی کےامیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس ملک میں لاکھوں اربوں سے عدالت کا دروازہ کھلتا ہو وہاں کیا انصاف ملے گا۔شرعی عدالتی نظام کا قیام ہی انصاف کےحصول کا ضامن ہے۔گجرات میں خوشحال پاکستان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ طبقاتی نظام ملک کو تباہی کی جانب لیکر جا رہا ہے۔جس ملک میں پانچ تعلیمی نظام ہوں وہ ایک قو م کیا ملے گا ۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک بھر میں میٹرک تک یکساں نصاب تعلیم رائج کرے گی ۔30 ہزار سے کم آمدنی والے لوگوں کو سبسڈی دے گی جبکہ ملک میں زکوۃٰ سے پانچ بیماریوں یرقان ،کینسر ، ہیپا ٹائٹس اور دل کے مریضوں کا مفت علاج کیا جاے گا۔