پاکستان
25 مئی ، 2015

کراچی : ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک ،ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی : ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک ،ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی......کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک جبکہ سعید آباد سے ایک شخص کی گھر سے لاش ملی، ریسکیو زرائع کے مطابق قائد آباد میں منزل پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔بلوچ کالونی پل کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 20 سالہ آرچی ہلاک ہوگیا،جبکہ ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہوگیا۔لانڈھی نمبر1 میں نامعلوم کار کی ٹکر سے 18 سالہ حمزہ ولد اقبال ہلا ک ہوگیا۔بلدیاتی ائون کے علاقے سعید آباد میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت کانسٹیبل نواز کے نام سے ہوئی ہے جو کہ موچکو تھا نے میں تعینات تھا اور کئی دنوں سے بیمار تھا۔

مزید خبریں :