پاکستان
25 مئی ، 2015

ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کانیامقدمہ درج کرنیکی درخواست منظور

  ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کانیامقدمہ درج کرنیکی درخواست منظور

اسلام آباد........ ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کانیامقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظورکرلی گئی۔عدالت نے ماڈل کو25مئی کو طلب کرلیا ۔بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ صابر سلطان نےکسٹم انٹیلی جنس حکام کی درخواست کی سماعت کی ، اس میں موقف اختیار کیاگیاکہ ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کی بجائے منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اوراس معاملے میں منظم گروہ ملوث ہے ، کیس کی نئے سرے سےتفتیش کیلئے نیا مقدمہ درج کیا جائے ۔ ماڈل ایان علی کو بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پانچ لاکھ سے زائد امریکی ڈالرزاسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :