26 جنوری ، 2012
ابو ظہبی … ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں257 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ دوسرے دن صرف تین اوور کے کھیل میں پاکستان نے 256سات کھلاڑی آوٴٹ سے اپنی اننگز شروع کی اور صرف ایک رنز کے اضافے سے بقیہ تینوں وکٹیں گرگئیں۔ پاکستان کی طرف سے کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے بالترتیب 84 اور 58 رنز اسکور کئے اس کے علاوہ کسی بھی بیٹسمین نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم صرف 257 رنز پر پولین لوٹ گئی۔انگلینڈ کی طرف سے اسٹیورٹ براڈ سب سے کامیاب باوٴلر رہے انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جبکہ گریم سوان نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔