پاکستان
25 مئی ، 2015

بلوچستان کےدو اضلاع کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق

بلوچستان کےدو اضلاع کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ....... بلوچستان میں ایک بار پھر پولیو کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔صوبے کے دو اہم اضلاع کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کےماحول میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کوئٹہ میں ،انسداد ایمرجنسی آپریشن سنٹربلوچستان کے ذرائع کے مطابق میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں سے حال ہی میں سیوریج کے پانی کےنمونے لئے گئے تھے جن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کوئٹہ کے نواحی علاقے تختانی کے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایاگیاہے۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹرذرائع کے مطابق کوئٹہ اورقلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کو انتہائی سنجیدگی سے لیاگیاہے۔دوسری جانب صوبے کےپانچ اضلاع میں 51یونین کونسلوں کو ہائی رسک قراردے دیاگیا ۔ اضلاع میں کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، ژوب، شیرانی اور پشین شامل ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کی فراہمی بڑا مسئلہ ہےاس سےکوئٹہ سمیت صوبے کے ہائی رسک اضلاع میں مہم متاثر ہورہی ہے۔

مزید خبریں :