26 جنوری ، 2012
بغداد… عراق میں پولیس اہلکار کے گھر بم دھماکہ 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔جنوبی بغداد سے 60 کیلومیٹر دور Myssayibکے علاقے میں دو پولیس اہلکار بھائیوں کے گھر بم حملہ ہوا جس میں بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دونوں پولیس اہلکار ان کی بیویاں اور 6 بچے شامل ہیں۔ حملے کے وقت سب سو رہے تھے اور دھماکے سے گھر بھی تباہ ہو گیا۔