پاکستان
27 مئی ، 2015

کندھ کوٹ: ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے دہشتگرد گرفتار

کندھ کوٹ: ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے دہشتگرد گرفتار

کندھ کوٹ......کندھ کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیاہے، گرفتارملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ریلوے ٹریک پر بم نصب کررہا تھا کہ گشتی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسےگرفتار کرلیا ، ملزم کے پاس ڈیٹو نیٹر سمیت باردوی مواد بھی بر آمد ہوا ہے ۔ گرفتار ہونے والے ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ ایس ایس پی عمر طفیل کا کہنا ہے کہ ملزم امن اللہ جاکھرانی کئی ریلوے ٹریک بم دھماکوں اور گیس پائپ لائن دھماکوں میں بھی ملوث ہے ، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :