پاکستان
27 مئی ، 2015

پشاور:مفتی محمود فلائی اوور کی تعمیرسےصوبائی اسمبلی غیر محفوظ

پشاور:مفتی محمود فلائی اوور کی تعمیرسےصوبائی اسمبلی غیر محفوظ

پشاور...... پشاور سٹی پولیس چیف نے کہا ہے کہ پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور کی تعمیر سے خیبر پختونخوا اسمبلی غیر محفوظ ہوگئی ہے ، محفوظ بنانے کیلئے عمارت کی چار دیواری بلند کریں۔صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے نام بھیجے گئے مراسلے میںچیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مفتی محمود فلائی اوور سے صوبائی اسمبلی کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ اسمبلی عمارت کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔مراسلے میں سی سی پی او پشاور اعجاز خان نے کہا کہ مفتی محمود فلائی اوور کی تعمیرسےخیبر پختونخوا اسمبلی غیر محفوظ ہوگئی ، اسمبلی کمزور محل وقوع اور انتہائی اہمیت کے باعث نشانہ بنائی جا سکتی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ باہر سے حملے کی صورت میں شرپسند اسمبلی کے اندر بھی داخل ہوسکتے ہیں۔اسمبلی عمارت کی نفسیاتی اہمیت بھی اسے ہدف بنانے کیلئے کافی ہے۔خط میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ اسمبلی عمارت کی چار دیواری اونچی کی جائے۔آمدورفت کے راستوں پر بائیو میٹرک نظام لگایا جائے۔دیواروں پر خاردار تاریں لگائی جائیں ۔دیواروں کی نگرانی کیلئے واچ ٹاور بھی بنائے جائیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی کی قیادت میں34 پولیس اہلکار اسمبلی کی حفاظت پر مامور ہیں۔

مزید خبریں :