27 مئی ، 2015
رحیم یار خان .......... ریچھ، کتوں اور مرغوں کی لڑائی اور ان میں کھیلے جانے والےجوئے کی باتیں اب پرانی سی لگنے لگی ہیں۔ رحیم یار خان کے نواحی علاقے ظاہر پیر میں سور اور کتوں کی لڑائی کرائی گئی۔ اس تماشے میں آس پاس کے گاؤں سے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور کھلے عام جوا کھیلا گیا۔ اس تماشے میں شرکت کے لیے آنے والوں نے 100روپے کا ٹکٹ بھی خریدا۔ جانوروں کی لڑائی کے مقابلے منعقد کرانے پر پابندی کے باوجود پولیس تماشائی بنی رہی اس لڑائی میں ایک سور اور 3کتےجان سے بھی گئے۔