27 مئی ، 2015
اسلام آباد .......وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آپریشن ضرب اور انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے امور زیر غور آئے ۔وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس پرائم منسٹر ہاوس اسلام آباد میں ہوا ، جس میں آپریشن ضرب عضب کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،ساتھ ہی آئی ڈی پیز کی واپسی اور فاٹا کی تعمیر نو کے امور بھی زیر غور آئے ۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ سینئر عسکری حکام نے شرکا کو بریفنگ دی ۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شریک تھے ۔