10 مئی ، 2012
اسلام آباد … وزیر مملکت برائے خارجہ امور نوابزادہ ملک عماد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کیلئے پرعزم ہے اور افغان قیادت کی نگرانی میں مسئلے کے حل کا خواہاں ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ غیر جانبدار ممالک کی تنظیم کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کیلئے ہمسایہ ممالک سے دیر پا اور دوستانہ تعلقات استوار کر رہا ہے، جن میں اقتصادی تعاون اور مسائل کا پر امن اور قابل قبول حل شامل ہیں۔