پاکستان
27 مئی ، 2015

رحیم یارخان میں چھاپا، نایاب ہرنوں اور پرندوں کی کھالیں برآمد

رحیم یارخان میں چھاپا، نایاب ہرنوں اور پرندوں کی کھالیں برآمد

رحیم یارخان .......رحیم یار خان میں محکمہ وائلڈ لائف نے مکان میں چھاپہ مار کر نایاب نسل کی ہرنوں اور پرندوں کی کھالیں برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائیلڈ لائف مجاہد کلیم کے مطابق انہوں نے خفیہ اطلاع پر رحیم یار خان میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر ہرن کی نایاب نسل چنکارہ ہرن اور پرندوں کی ایک درجن سے زائد ٹرافیاں (کھال اور کھوپڑیاں) برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور ٹرافیاں بہاولپور چڑیا گھر منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :