28 مئی ، 2015
شیخوپورہ......شیخوپورہ ميں جی ٹی روڈ پربنگلہ پلی کےقریب ٹرک اورٹرالرمیں تصادم ہواہے ، حادثے کے نتیجہ میں 3 افرادجاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں مریدکے کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک ٹرالر سے ٹکراکر گرین بیلٹ سے بھی ٹکرا کر الٹ گیا ،جس کے باعث ڈرائیورسمیت ٹرک میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میںعدنان،عبدالولی اور رفاقت شامل ہیں ، لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کردیا گیا ہے۔