پاکستان
28 مئی ، 2015

پاک بھارت ریلوے حکام کے سہہ ماہی مذاکرات آج ہوںگے

پاک بھارت ریلوے حکام کے سہہ ماہی مذاکرات آج ہوںگے

لاہور......واہگہ بارڈر پرپاکستان اور بھارت ریلوے حکام کے ایک روزہ سہہ ماہی مذاکرات آج ہورہے ہیں ، مذاکرات میں سمجھوتہ ایکسپریس اور مال گاڑیوں کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے۔پاک بھارت سرحد پر ہونیوالے ریلوے حکام کے مذاکرات میں دونوں ملکوں کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عہدہ کے افسران شرکت کریں گے ۔ان مذاکرات میں ٹرینوں کی آمد و رفت سمیت ریلوے سے متعلقہ مسائل پر غور کرکے ان کا حل تلاش کیا جائے گا ۔پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :