28 مئی ، 2015
پشاور.....انسپکٹرجنرل خیبر پختونخواہ پولیس ناصرخان درانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبے کے گیارہ ہزار میں سے 2ہزار 5 سو پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔ پشاور میں جیونیوز کے نمائندے عادل پرویز سے بات چیت کررتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز کے گرد 100 میٹر کا ایریا سیکیورٹی زون ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی کےلئے 1لاکھ 10 ہزار نفری کی ضرورت ہے۔