کھیل
28 مئی ، 2015

مصباح الحق 41برس کے ہو گئے

 مصباح الحق 41برس کے ہو گئے

لاہور......پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ،مرد بحران مصباح الحق 41برس کے ہو گئے ۔مصباح الحق نے پاکستان ٹیم کی قیادت اس وقت سنبھالی،جب ٹیم پر اسپاٹ فکسنگ کا داغ لگ چکا تھا ،انہوں نے 2010 سے لیکر اب 36 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی قیادت کی ،ان کے مخالفین تنقید کرتے گئے ،مصباح پرفارم کرتے رہے ،جب ان کی قیادت پر سوال اٹھا تو انہوں نے انگلش ٹیم کو تین صفر سے ٹیسٹ سیریز ہرائی،پھر آسٹریلیا کے خلاف بھی کلین سوئپ کیا ۔جب کسی نے ٹک ٹک کہا تو ٹیسٹ کی تیز ترین ففٹی داغ دی ،پھر تیز ترین سنچری بھی بنادی،ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔مصباح الحق نے 2011 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سنبھالی ،انہوں نے ون ڈے سیریز میں بھارت کو ان ہی کے ہوم گرائونڈ پر شکست دی ،جنوبی افریقا کو بھی ان کی سززمین پر شکست دینے کے علاوہ کئی تاریخی کامیابیاں سمیٹیں۔ ورلڈ کپ 2015 کا کوارٹر فائنل کھیلنے کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے،انہوں نے 39 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے،وہ آج 41 برس کے ہوگئے ہیں اور اب بھی پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں ۔

مزید خبریں :