28 مئی ، 2015
کراچی......کراچی میں ایگزیکٹ کے دفترسے ملنے والی ایک لاکھ سے زائد جعلی ڈگریوں، ڈپلومہ سرٹیفکیٹس اور جعلی مہروں کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔ پہلے دن 15ہزار400 ڈگریوں کی گنتی کر لی گئی ، راولپنڈی میں شعیب شیخ اور ریجنل ڈائریکٹر کےکمروں کی تلاشی، مزید 6 کمپیوٹرز تحویل میں لے لئے گئے ۔