پاکستان
28 مئی ، 2015

وزیراعظم کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس جا ری

وزیراعظم کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس جا ری

اسلام آباد......وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس جا ری ہے،وزیراعظم نواز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء سے اپنے ابتدائی خطاب میںکہنا ہے کہ ہمارا سیاسی نظام پختہ ہورہاہے ، اتفاق رائے سے 18 ترمیم کی منظوری بڑی کامیابی ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ صفورا کراچی کے ملزمان کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ سانحہ صفورا کے ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔جیو زنیوز کے نمائندے کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میںوزارت منصوبہ بندی کی طرف سے سیاسی قیادت کو تفصیلی بریفنگ دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :