28 مئی ، 2015
پشاور......محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبے کے تمام تعلیمی ادارے انیتس سے تیس مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ضلع پشاور میں بھی دو نوں دن عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا رفیق خٹک نے جیو نیوز کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر خیبر پختون خوا کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے29 اور30 مئی کو بند رہیں گے۔ ڈائریکٹر تعلیم نے بتایا کہ 29 مئی سےصوبے کے میدانی علاقوں کےپرائمری اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات بھی شروع ہوں گی،جو اکتیس اگست تک جاری رہیں گی۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ضلع بھر میں انتیس اور تیس مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔