28 مئی ، 2015
اسلام آباد......ترجمان دفتر خاجہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ ایگزیکٹ کا معاملہ دیکھ رہی ہے، ایگزیکٹ کے معاملے پر وزارت داخلہ سے تعاون کر رہے ہیں۔معمول کی بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا بھارتی وزیر کے بیان پر کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کے دہشت گردی سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں، معاملہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لئے باعث تشویش ہے ،پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔