پاکستان
28 مئی ، 2015

ملتان :بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے والا شخص حوالات میں ہلاک

ملتان :بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے والا شخص حوالات میں ہلاک

ملتان........ملتان میں غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے والا شخص حوالات میں ہلاک ہوگیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری سے قبل زہریلی گولیاں کھا لی تھیں۔ گزشتہ روزغیرت کے نام پر مذکورہ شخص نے بیوی، بیٹی اور گھر آئے مہمان پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ دوران علاج ملزم کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

مزید خبریں :