پاکستان
28 مئی ، 2015

اتفاق فاؤنڈری ریفرنس :نوازشریف اور شہبازشریف باعزت بری

اتفاق فاؤنڈری ریفرنس :نوازشریف اور شہبازشریف باعزت بری

راولپنڈی ......راولپنڈی میں اتفاق فاؤنڈری ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی ۔ احتساب عدالت راولپنڈی کے جج سہیل ناصر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کو کیس میں باعزت بری کردیا۔عدالت نے وزیراعظم کے مرحوم والد محمد شریف اوربھائی عباس شریف کوبھی اس کیس میں بری کردیا۔ عدالت نے نیب کی اتفاق فاؤنڈری کیسری اوپن کرنے کی درخواست مسترد کردی۔شریف خاندان کے خلاف ریفرنس 2001ء میں بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں :