28 مئی ، 2015
اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو شفاف طریقے سے چلارہے ہیں، اس پر کسی کو تحفظات ہیں تو وہ دُورہونے چاہئیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی معاملات پر سب کو ایک ہونا چاہیے، چین پاکستان کا دوست ہے اسے اس سےغرض نہیں کہ پاکستان میں حکومت کس کی ہے۔