10 مئی ، 2012
ممبئی … بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے پائلٹوں کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہیں، اس دوران 20 سے زائد بین الاقوامی فلائٹ منسوخ یا موٴخر کردی گئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی کی جانب سے 36پائلٹوں کو نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف ایئر انڈیا کے پائلٹوں کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے جس کے باعث اندرونی و بین الاقوامی فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے اور 20سے زائد فلائٹ کو یا تو منسوخ یا موٴخر کردیا گیا ہے۔ اس دوران امریکا سمیت یورپی ممالک کیلئے فلائٹ بکنگ 15 مئی تک کیلئے روک دی گئی ہے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر اجیت سنگھ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ ہڑتال کے باعث حکومت کو 5 ارب 80 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب نجی فضائی کمپنی کنگ فشر کے ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے۔