29 مئی ، 2015
کوئٹہ ......کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور فرنٹیئر کور نے 63مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ کوئٹہ کے علاقوں کاسی روڈ،شادرہ اورسریاب میں پولیس اورایف سی نے سرچ آپریشن کیا ،اس دوران 63مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں ہفتہ ہفتہ کے دوران ہونے والی ٹار گٹ کلنگ کے بعد صوبائی حکومت نے شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے تحت کاسی روڈ، مدرسہ روڈ اور شالدرہ سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے باعث 35مشتبہ افراد کو حر ا ست میں لے لیا ۔ سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 28افراد کو حراست میں لے لیا، حرا ست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔